سیپا حیدرآباد ریجن کی ٹیم کا لیاقت کالونی پل سے نیو سبزی منڈی تک نئے روڈ کی تعمیر میں ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کے لئے تفصیلی دورہ۔

سیپا حیدرآباد ریجن کی ٹیم کا لیاقت کالونی پل سے نیو سبزی منڈی تک نئے روڈ کی تعمیر میں ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کے لئے تفصیلی دورہ۔

Posted on: 31 May 2023   Tags:

ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ ریجن آفس حیدرآباد
سیپا حیدرآباد ریجن کی ٹیم کا لیاقت کالونی پل سے نیو سبزی منڈی تک نئے روڈ کی تعمیر میں ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کے لئے تفصیلی دورہ۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ تحفظ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل اور ریجنل انچارج ادارہ تحفظ ماحولیات عمران علی عباسی کی خصوصی ہدایت پر سیپا حیدرآباد کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹیکنکل) نورین رضا اور ماحولیاتی انسپیکٹر سیلم راجپوت کے ہمراہ زیر تعمیر روڈ لیاقت کالونی پل سے لےکرنئی سبزی منڈی روڈ حیدرآباد تک دورہ کیا اور اس کی ماحولیاتی جانچ پرتال کی.

۔سیپا حیدرآباد نے روڈ اور ترقیاتی کاموں میں ماحولیاتی قانون 2014 پر عمل درآمد نہ ہونے پر میونسپل کمشنر اورڈسٹرکٹ ایڈمنسٹرز کو نوٹس جاری کیے.
سیپا ٹیم نے زیر تعمیرروڈ سائیٹ پر موجود کانٹریکیٹر اور عملے کو تنبیہ کی کہ ماحولیاتی قوانین 2014 پر سختی سے عمل کیا جائے۔
روڈکی ٹوٹ پھوٹ ،گڑوں پر ڈھکنوں کی غیر موجودگی ،نکاسی آب کے مسائل اور فضائی آلودگی کی وجہ سے علاقہ مکینوں اور شہریوں کوشدید پریشانی کا سامنا ہے.
سیپا حیدرآباد نے میونسپل کمشنر اور ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹر سے روڈ کی تعمیر کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے تاکہ علاقہ مکینوں کو سیپا قانون 2014 کی روشنی میں شکایات کو دور کیا جاسکے۔

Back