سندھ انوائرونمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ( سیپا) کی ٹیم نے نیشنل ہائی وے پر واقع ٹیکسٹائل ملز کا دورہ

سندھ انوائرونمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ( سیپا) کی ٹیم نے نیشنل ہائی وے پر واقع ٹیکسٹائل ملز کا دورہ

Posted on: 11 Oct 2023   Tags:

سندھ انوائرونمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ( سیپا) کی ٹیم نے نیشنل ہائی وے پر واقع ٹیکسٹائل ملز کا دورہ کیا، گزشتہ روز ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل سیپا نعیم مغل صاحب کی سربراہی میں ٹیکسٹائل ملز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ ڈی جی سیپا نعیم مغل صاحب نے ٹیکسٹائل ملز سے نکلنے والے صنعتی فضلے کو ماحولیاتی قانون 2014 کے مطابق تلف نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا، ڈی جی سیپا نے ٹیکسٹائل مل کی انتظامیہ کو وہاں نصب ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت کی۔ صنعتی فضلہ محفوظ ترین طریقوں سے تلف نہ کئیے جانا ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا ہے اس موقع پر ڈی جی سیپا نے کہا کہ صنعتی سلج( گاڑھا گندا پانی) کو سائنٹفک سے ٹریٹ کیا جانا انتہائی ضروری ہے بصورت دیگر سیپا صنعتی قوانین کے خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا اختیار رکھتا ہے

Back