ڈائریکٹر جنرل سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ( سیپا) نعیم مغل صاحب کی ہدایت پر سیپا کی ٹیم نے کراچی کے ضلع کیماڑی میں واقع مختلف کارخانوں کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ( سیپا) نعیم مغل صاحب کی ہدایت پر سیپا کی ٹیم نے کراچی کے ضلع کیماڑی میں واقع مختلف کارخانوں کا دورہ

Posted on: 13 Oct 2023   Tags:

ڈائریکٹر جنرل سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ( سیپا) نعیم مغل صاحب کی ہدایت پر سیپا کی ٹیم نے کراچی کے ضلع کیماڑی میں واقع مختلف کارخانوں کا دورہ کیا گزشتہ روز صنعتی علاقے کے دورے کے دوران سیپا کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر کامران راجپوت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دیگر اسٹاف موجود تھا۔

سیپا کی ٹیم نے ٹیکسٹائل مل ڈائینگ یونٹ، گتہ کے کارخانہ اور دیگر کارخانوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سیپا ٹیم نے کارخانوں سے نکلنے والا کچرا اور فضلہ کو ماحولیاتی قانون 2014 کے مطابق سائنٹفک طریقے سے تلف کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔ سیپا کے افسران نے ٹیکسٹائل مل کی انتظامیہ کو ویسٹ واٹر کو محفوظ ترین طریقے سے تلف کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کامران راجپوت نے گتہ کے کارخانے کی انتظامیہ کو چمنی سے نکلنے والے سیاہ دھویں پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ نہ صرف ماحولیاتی قوانین کے خلاف ہے بلکہ اس سے اطراف کی آبادی بھی متاثر ہوتی ہے لہٰذا دھویں کو باضابطہ ٹریٹ کیا جائے۔ سندھ انوائرونمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ( سیپا) کی ٹیم نے کہا کہ صنعتی سلج( گاڑھا گندا پانی) کو سائنٹفک طریقے سے ٹریٹ کیا جانا انتہائی ضروری ہے بصورت دیگر سیپا صنعتی قوانین کے خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

Back