ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن شہید بینظیرآباد 06 جون 2022 نواب شاہ (ہ۔آ)ماحولیات کے عالمی دن کی 50 ویں گولڈن جوبلی کی مناسبت سے (صرف ایک زمین )کے عن

ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن شہید بینظیرآباد 06 جون 2022 نواب شاہ (ہ۔آ)ماحولیات کے عالمی دن کی 50 ویں گولڈن جوبلی کی مناسبت سے (صرف ایک زمین )کے عن

Posted on: 06 Jun 2022   Tags:

ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن شہید بینظیرآباد 06 جون 2022
نواب شاہ (ہ۔آ)ماحولیات کے عالمی دن کی 50 ویں گولڈن جوبلی کی مناسبت سے (صرف ایک زمین )کے عنوان کے تحت آج نواب شاہ میں محکمہ تحفظ ماحولیات شہید بینظیرآباد اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے سیپا کے ریجنل انچارج گل امیر سنبل اور اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ محمد اقبال تنیو کی قیادت میں ڈی سی آفیس سے پریس کلب تک ایک آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قربان علی راہو، ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ ایم خواجہ لائبریری میر خان زرداری ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غلام عباس گوراہو، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد صابر قریشی کے علاوہ پولیس، تعلیم، صحت، لوکل گورنمنٹ، وائلڈ لائف، روینیو، ٹریزری سمیت مختلف محکموں کےافسرا ن اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر تھے جن پر ماحول کے تحفظ کے متعلق نعرے درج تھے ریلی کے اختتام پر مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے اس لئے ہم کو چاہئے کہ کے اپنے ماحول کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ زمین پر پڑنے والے منفی اثرات کو روکا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن منانے کا مقصد زمین کو آلودگی سے پاک کرنا اور انسانوں و تمام جاندار کو رہنے کے قابل بنانا ہے مقررین نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث مختلف بیماریوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات میں بھی اضافہ ہورہا ہے اس لئے ہم سب کو چاہئے کہ پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ترک کریں اور ماحول دوست سرگرمیوں کو بڑھائیں بعد ازا ں سیپا کے ریجنل انچارج گل امیر سنبل، اسسٹنٹ کمشنر محمد اقبال تنیو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قربان علی راہو سمیت سرکاری محکموں کے افسران اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کی جانب سے محکمہ جنگلات کے تعاون سے ڈی سی آفیس میں پودے لگائے گئے ۔

Back