دو چپ بورڈ فیکٹریوں کو ڈی جی سیپا نعیم مغل کے سیل کرنے کے احکامات

 دو چپ بورڈ فیکٹریوں کو ڈی جی سیپا نعیم مغل کے سیل کرنے کے احکامات

Posted on: 31 May 2022   Tags:

 دو چپ بورڈ فیکٹریوں کو ڈی جی سیپا نعیم مغل کے سیل کرنے کے احکامات

ایک ٹیکسٹائل مل کو گندا پانی بہانے پر سرزنش


حیدرآباد:.ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ (سیپا) نعیم احمد مغل نے ریجنل انچارچ ادارہ سیپا حیدرآباد عمران علی عباسی اور ریجن کی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ جامشورو سائیٹ نوری آباد کا دورہ کیا اور فیکٹریوں کی تفصیلی ماحولیاتی جانچ پڑتال کی۔
فضائی آلودگی میں ملوث ایشیا چپ بورڈ فیکٹری اور بیسٹ بورڈ چپ بورڈ فیکڑی کو ریجنل انچارج حیدرآباد سیپا عمران علی عباسی کو بند کرنے احکامات جاری کیے۔جبکہ ایک عوامی شکایت پر ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل نے سورتی ٹیکسٹائل مل کا دورہ کیا اور اس کی ماحولیاتی جانچ پرتال کی اور ویسٹ واٹر صاف کیے بغیر بہانے پر سورتی مل انتظامیہ کو تنبیہ کی کہ مل سے باہر گندے پانی کا زیرو ڈسچارج ہونا چاہیے اور گندے پانی کو ٹریٹ کر کے استعمال کیا جائے ۔
اس موقع پر ریجنل انچارج سیپا حیدرآباد عمران علی عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ جو بھی فیکٹری یا انڈسٹری سیپا ایکٹ 2014 کے قانون پر عمل درآمد نہیں کرے گی اس پر سیپا اکیٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔اور ایسی کاروائیاں مستقبل میں بھی بدستور جاری رکھی جائیں گی۔

Back