ادارہ تحفظ ماحولیات حیدرآباد ریجن کی ٹیم کا آلودگی پھیلانے والے ہسپتالوں کے خلاف کارروائی

ادارہ تحفظ ماحولیات حیدرآباد ریجن کی ٹیم کا آلودگی پھیلانے والے ہسپتالوں کے خلاف کارروائی

Posted on: 30 Mar 2023   Tags:

ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ ریجن آفس سیپا حیدرآباد۔

ادارہ تحفظ ماحولیات حیدرآباد ریجن کی ٹیم کا آلودگی پھیلانے والے ہسپتالوں کے خلاف کارروائی

حیدرآباد۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ (سیپا) نعیم احمد مغل.اور ریجن کے انچارج عمران علی عباسی کی ہدایت پر سیپا حیدرآباد ریجن کے ٹیکنکل ٹیم حیدرآباد لطیف آباد 6 نمبر میں قائم حلال احمر جنرل اسپتال کا دورہ کیا ماحولیاتی جانچ پرتال کی اسپتال میں پینے کے صاف پانی کا آورو پلانٹ بند تھا جس کی وجہ سے مریضوں کو صاف پانی کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ اسپتال میں زہریلہ اور خطرناک(HAZARDOUS) فضلہ اور (NON HAZARDOUS) بلدیاتی فضلہ کو پروپر علیحدہ علیحدہ کرنے کا کوئی مناسب عمل نہیں تھا اور کلر ڈس بین کی تعداد بھی بہت کم ہے ۔ لیباٹری میں بھی پی پی ای (PPE) کوئی خاض انتظام نہیں تھا جبکہ فائر آلات کے سیلنڈر بھی ایکپار تھے۔جبکہ اسپتال سے نکلنے والے فضلے اور گندے کچرے کو ماحولیاتی قانون 2014 کے مطابق تلف نہ کرنے پر اسپتال انتظامیہ سخت سرزرش کی ۔اورجلد از جلد اسپتال ویسٹ منجمنٹ پلان اوراسپتالوں سے نکلنے والا زہریلا مواد (سیپا) ایکٹ 2014 کے مطابق انسنیریٹر میں تلف کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر abdulf rauf Qureshi نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری ٹیم وقتا فا وقتا اسپتالوں کا وزٹ کرتی رہیتی ہے جلد از جلد اپنے ہسپتالوں میں ویسٹ مینجمنٹ پلان اور انسنیریٹر پلانٹ لگوائیں اوراپنے اسپتالوں کے زہریلے فضلہ کو ماحولیاتی قانون 2014 کے مطابق انسنیریٹر میں تلف کریں ، بصورت دیگر ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سندھ انوائرمینٹ پروٹیکشن ایجنسی 2014 ایکٹ کے قانون کے تحت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Back