یونیڈو وفد کی سندھ کے محکمہ ماحولیات اور سیپا حکام سے ملاقات، ماحول دوست صنعتوں کے فروغ پر اتفاق

یونیڈو وفد کی سندھ کے محکمہ ماحولیات اور سیپا حکام سے ملاقات، ماحول دوست صنعتوں کے فروغ پر اتفاق

Posted on: 18 Aug 2026   Tags:

*پریس ریلیز*

*یونیڈو وفد کی سندھ کے محکمہ ماحولیات اور سیپا حکام سے ملاقات، ماحول دوست صنعتوں کے فروغ پر اتفاق*

کراچی: اقوام متحدہ کے ادارے یونیڈو (UNIDO) کے تین رکنی وفد نے سندھ کے محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی اور سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کا دورہ کیا اور صوبے میں صنعتوں کو ماحول دوست بنانے، آلودگی اور کاربن کے اخراج میں کمی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بات چیت کی۔

وفد میں پاکستان میں یونیڈو کے نیشنل پروگرام کوآرڈینیٹر بدر الاسلام، انٹرپرائز ڈویلپمنٹ ایڈوائزر قیصر واثق اور نیشنل ٹیکنیکل ایڈوائزر فاروق احمد صدیقی شامل تھے۔ وفد نے سیکریٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی فیصل احمد عقیلی اور ڈائریکٹر جنرل سیپا ڈاکٹر عاشق علی لانگاھ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں Poverty Alleviation and Inclusive Development Areas of Rural Sindh (PAIDARS) منصوبے کے تحت سندھ کے مختلف اضلاع میں صنعتوں اور کاروباری اداروں کو ماحول دوست بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سلسلے میں ٹھٹھہ، سجاول، لاڑکانہ، تھرپارکر اور بدین میں مشترکہ طور پر کام کرنے کی تجویز پر بھی بات ہوئی۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان علاقوں میں موجود صنعتوں کو ایسی ٹیکنالوجی اور طریقہ کار اختیار کرنے کی ترغیب دی جائے جس سے دھواں اور دیگر آلودگی کم ہو، توانائی کی بچت ہو اور ماحول کو نقصان کم سے کم پہنچے۔

ملاقات میں کاربن کریڈٹ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور سندھ میں اس شعبے کے لیے بنائے گئے طریقہ کار کو آگے بڑھانے میں یونیڈو اور سندھ حکومت کے ممکنہ تعاون پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر اینٹوں کے بھٹوں کو ماحول دوست بنانے کے لیے بھی مشترکہ اقدامات پر بات ہوئی، تاکہ اینٹوں کے بھٹوں سے نکلنے والے دھوئیں اور آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔

یونیڈو اور سندھ کے محکمہ ماحولیات کے درمیان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے منصوبوں، خصوصاً آلودگی اور کاربن کے اخراج میں کمی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کو تیز کرنے کے حوالے سے بھی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر کاربن فنانس کے ڈائریکٹر نعمان شیخ اور سیپا کے ڈائریکٹر عمران صابر، وارث علی گبول، عبد الروف میمن اور آغا گل محمد بھی موجود تھے

ملاقات کے اختتام پر سیکریٹری ماحولیات فیصل احمد عقیلی اور ڈائریکٹر جنرل سیپا ڈاکٹر عاشق علی لانگاھ نے یونیڈو کے معزز مہمانوں کو سندھ کی روایتی اجرک کے تحائف پیش کیے۔

*ٹکرز/محکمہ ماحولیات موسمیاتی تبدیلی*
*18 اگست 2026*

1. یونیڈو کے تین رکنی اعلی سطحی وفد کی سندھ کے محکمہ ماحولیات اور سیپا حکام سے ملاقات

2. سندھ میں صنعتوں کو ماحول دوست بنانے اور آلودگی کم کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق

3. یونیڈو کے نیشنل پروگرام کوآرڈینیٹر بدر الاسلام کی سربراہی میں وفد کی سیکریٹری ماحولیات فیصل احمد عقیلی اور ڈی جی سیپا ڈاکٹر عاشق علی لانگاھ سے ملاقات

4. یونیڈو وفد میں انٹرپرائز ڈویلپمنٹ ایڈوائزر قیصر واثق اور نیشنل ٹیکنیکل ایڈوائزر فاروق احمد صدیقی بھی شامل تھے

5. ٹھٹھہ، سجاول، لاڑکانہ، تھرپارکر اور بدین میں ماحول دوست صنعتوں کے فروغ کے لیے مشترکہ کام کی تجویز

6. صنعتوں میں دھوئیں اور دیگر آلودگی کے خاتمے کے لیے ماحول دوست ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور

7. توانائی کی بچت اور صنعتی سرگرمیوں سے ماحول کو پہنچنے والے نقصان میں کمی کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال

8. سندھ میں کاربن کریڈٹ کے شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے یونیڈو اور سندھ حکومت کے تعاون پر غور

9. اینٹوں کے بھٹوں کو ماحول دوست بنانے اور ان سے نکلنے والے دھوئیں میں کمی کے لیے مشترکہ اقدامات کی تجویز

10. دیہی سندھ میں صنعتوں اور کاروباری اداروں کو ماحول دوست بنانے کے امکانات کا جائزہ

11. کاربن فنانس سندھ کے ڈائریکٹر نعمان شیخ سمیت سیپا کے ڈائریکٹرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی

Back