کراچی:سندھ کابینہ نے کاربن مارکیٹ اور کاربن فنانسنگ کے لیے محکمہ ماحولیات کو نامزد محکمہ مقرر کر دیا
کراچی:سندھ کابینہ نے کاربن مارکیٹ اور کاربن فنانسنگ کے لیے محکمہ ماحولیات کو نامزد محکمہ مقرر کر دیا
Posted on: 08 Aug 2025 Tags:ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ
فون۔99204401
کراچی/درخواست برائے ٹکرز
07 اگست 2025
کراچی:سندھ کابینہ نے کاربن مارکیٹ اور کاربن فنانسنگ کے لیے محکمہ ماحولیات کو نامزد محکمہ مقرر کر دیا
کراچی:یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی معاہدے UNFCCC کے آرٹیکل 6 کے تحت کیا گیا ہے
کراچی:فیصلہ حکومت پاکستان کی 2024 کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق کیا گیا ہے
کراچی:سندھ اب ماحول دوست اقدامات کے بدلے عالمی اداروں سے مالی فائدہ حاصل کر سکے گا
کراچی:کاربن کریڈٹس کے تحت درخت لگانے، آلودگی کم کرنے پر عالمی اداروں سے ڈالر حاصل کیے جائیں گے
کراچی:محکمہ ماحولیات، ماحولیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی ان منصوبوں کا مرکزی نگران ہوگا
کراچی:کاربن فنانسنگ سے ماحول کے ساتھ معیشت کو بھی فائدہ ہوگا، سیکریٹری ماحولیات زبیر چنہ
کراچی:عالمی اداروں سے شراکت بڑھے گی اور سندھ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، سیکریٹری ماحولیات زبیر چنہ
کراچی:یہ قدم وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں ماحولیاتی ترقی کی طرف ایک بڑا اور مثبت قدم ہے، سیکریٹری ماحولیات زبیر چنہ
کراچی:سندھ میں سبز سرمایہ کاری بڑھے گی اور مقامی آبادی کو ترقی کے مواقع میسر آئیں گے، سیکریٹری ماحولیات زبیر چنہ
Murad Waheed
Spokesperson to Secretary Environment, Climate Change and Costal Development Department,
Government of Sindh
For Contact 0302-2079780