جرمن ادارےجی آئی زیڈسندھ میں 300 چھوٹے و درمیانے کاروباروں کومالی و تکنیکی معاونت فراہم کرےگا، راجیکٹ ڈائریکٹر یولیا بازینوا کا سیکریٹری ماحولیات

جرمن ادارےجی آئی زیڈسندھ میں 300 چھوٹے و درمیانے کاروباروں کومالی و تکنیکی معاونت فراہم کرےگا، راجیکٹ ڈائریکٹر یولیا بازینوا کا سیکریٹری ماحولیات

Posted on: 29 Oct 2026   Tags:

جرمن ادارےجی آئی زیڈسندھ میں 300 چھوٹے و درمیانے کاروباروں کومالی و تکنیکی معاونت فراہم کرےگا، راجیکٹ ڈائریکٹر یولیا بازینوا کا سیکریٹری ماحولیات فیصل احمد عُقیلی ملاقات میں اعلان

ملاقات میں سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور جی آئی زیڈ کی تکنیکی ٹیموں میں رابطہ کاری بڑھانے پراتفاق،سیکریٹری ماحولیات فیصل احمد عُقیلی

کراچی(29 اکتوبر) سیکریٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی سندھ فیصل احمد عُقیلی سے جرمن ادارےجی آئی زیڈ پاکستان کی پراجیکٹ ڈائریکٹر یولیا بازینوا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں سندھ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو ماحولیاتی معیار سے ہم آہنگ کرنے، صنعتی آلودگی کم کرنے اور کاروباری اداروں کو تکنیکی و مالی معاونت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) ڈاکٹر عاشق علی لانگا، جی آئی زیڈ کے تکنیکی مشیران، ماحولیاتی مشیر نعمان شیخ اور انفارمیشن آفیسر مراد وحید نے شرکت کی۔ ملاقات میں سندھ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو تکنیکی و مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ جرمن ادارےجی آئی زیڈ کے منصوبے ’’بیٹر گورننس اینڈ بزنس انوائرنمنٹ‘‘ کی سربراہ یولیا بازینوانے سندھ میں 300 چھوٹے و درمیانے کاروباروں کومالی و تکنیکی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ منصوبے کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی استعداد بہتر بنانا، انہیں بین الاقوامی معیارات کے مطابق تیار کرنا اور ماحول دوست سرمایہ کاری کے لیے مالیاتی اداروں تک رسائی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ ملاقات میں سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور جی آئی زیڈ کی تکنیکی ٹیموں کے درمیان مشترکہ رابطہ کاری بڑھانے پراتفاق بھی کیا گیا۔ ملاقات میں سندھ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ماحولیاتی معیار سے ہم آہنگ کرنے، صنعتی آلودگی کم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ ایس ایم ایز کے لیے ماحولیاتی قوانین کے رہنما اصول تیار کرنے، کاروباری ضروریات کا جائزہ لینے اور تکنیکی معاونت و گرین فنانسنگ کے ممکنہ ذرائع سے منسلک کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں صنعتی آلودگی میں کمی اور عالمی ماحولیاتی معیار پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر سیکریٹری ماحولیات فیصل احمد عقیلی کا کہنا تھا کہ سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کا کردار صرف ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد اور خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی تک محدود نہیں بلکہ صنعتوں کی رہنمائی اور انہیں ماحولیاتی معیار اپنانے میں سہولت فراہم کرنا بھی اہم ہے۔محکمہ صنعتوں کے مسائل کو سمجھتے ہوئے ان کے لیے قابل عمل حل تلاش کرنے میں تعاون کرے گا۔یولیا بازینوا نے محکمہ ماحولیات کی کارکردگی اور تعاون کو سراہتے ہوئے سندھ حکومت کے ساتھ معلومات کے تبادلے اور تکنیکی ٹیموں کے اشتراک کو بھی اہم قرار دیا اور کہا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو بڑھانے اور عالمی ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کے لیے تکنیکی جائزے، مشاورتی خدمات، کاروباری اداروں کی ضروریات کے مطابق معاونت اور متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ رابطہ کاری اہم ہیں۔ سیکریٹری ماحولیات فیصل احمد عقیلی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ماحولیات میں 70 فیصد عمل ڈیجیٹلائز کیا جاچکا ہے جبکہ ماحولیاتی انسپکٹرز کے دوروں کی جیو ٹیگنگ، آن لائن ادائیگیوں اور این او سیز کے حصول کے عمل کو ڈیجیٹل نظام سے منسلک کیا جارہا ہے۔ کاروباری طبقے کے لیے مزید آسانی فراہم کرینگے۔ اجلاس میں ماحولیاتی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے، افسران اور انسپکٹرز کی تربیت، لیبارٹریوں کی استعداد کار میں اضافے اور صنعتی اداروں کے لیے ماحول دوست طریقہ کار متعارف کرانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ سندھ میں کاروباری اداروں کو ماحولیاتی تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے قانون پر عمل درآمد، تکنیکی رہنمائی، تربیت اور مالی معاونت کو ایک مربوط حکمت عملی کے تحت آگے بڑھانا ضروری ہے۔ اس اشتراک سے صنعتوں کو ماحولیاتی ذمہ داریاں سمجھنے، تعمیل کے طریقہ کار کو بہتر بنانے اور پائیدار کاروباری سرگرمیوں کی جانب پیش رفت میں مدد مل سکے گی۔

Back