چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر غیر قانونی ٹائر پائرولیسس پلانٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر غیر قانونی ٹائر پائرولیسس پلانٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن
Posted on: 14 Sep 2026 Tags:*چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر غیر قانونی ٹائر پائرولیسس پلانٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن*
سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے ضلع کیماڑی میں ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی پر 8 ٹائر پائرولیسس پلانٹس بند کر دیے
پلانٹس کے خلاف کارروائی فضائی اخراج، صنعتی آلودگی اور ماحولیاتی حفاظتی معیار کی خلاف ورزی پر کی گئی
ٹائر پائرولیسس پلانٹس کی صوبے بھر میں انسپیکشن اور غیر قانونی یونٹس کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ
سندھ حکومت کی جانب سے ٹائر پائرولیسس کے قیام اور آپریشن پر عائد پابندی کے تحت کی جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت
سندھ بھر میں غیر مجاز ٹائر پائرولیسس پلانٹس کے قیام اور آپریشن پر مکمل پابندی عائد ہے، سیکریٹری ماحولیات
پائرولیسس کے عمل میں پرانے ٹائروں کو محدود آکسیجن اور بلند درجہ حرارت میں تحلیل کرکے آئل، بلیک کاربن، اسٹیل اور گیس حاصل کی جاتی ہے، فیصل احمد عقیلی
پائرولیسس کے خطرناک فضائی اخراج کا سبب بنتا ہے، سیکریٹری ماحولیات
غیر محفوظ پائرولیسس پلانٹس سے باریک ذرات، غیر مستحکم نامیاتی مرکبات اور دیگر زہریلے کیمیائی اجزا فضا میں شامل ہو سکتے ہیں، فیصل احمد عقیلی
ٹائر پائرولیسس سے خارج ہونے والی آلودگی سانس کی بیماریوں، دمہ اور پھیپھڑوں کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے، سیکریٹری ماحولیات
صنعتی اخراج کی نگرانی اور ماحولیاتی حفاظتی معیار پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، سیکریٹری ماحولیات فیصل احمد عقیلی
ماحولیاتی قوانین اور مقررہ اخراجی معیار کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سیکریٹری ماحولیات
زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت غیر قانونی اور غیر معیاری ٹائر پائرولیسس یونٹس کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں، سیکریٹری ماحولیات
Back