محکمہ ماحولیات سندھ/ موسمیاتی تبدیلی ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس/ دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
محکمہ ماحولیات سندھ/ موسمیاتی تبدیلی ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس/ دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Posted on: 22 Oct 2026 Tags:محکمہ ماحولیات سندھ/ موسمیاتی تبدیلی ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس/ دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
کراچی:محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی سندھ کے زیر اہتمام ٹاسک فورس برائے موسمیاتی تبدیلی کا پہلا اجلاس
اجلاس میں موسمیاتی اثرات میں کمی،کاربن کریڈٹس سےمالی وسائل کےحصول اورگرین ہاؤس گیسوں کےاخراج کے مستند ڈیٹا کی تیاری پر غور
اجلاس میں سمندری آلودگی کی روک تھام اور مختلف سرکاری محکموں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے سے متعلق امور کا بھی جائزہ
اجلاس کی صدارت مشیروزیراعلیٰ سندھ برائےماحولیات دوست محمد راہموں اور سیکریٹری ماحولیات فیصل احمد عقیلی نے کی
اجلاس میں سندھ کلائمیٹ چینج پالیسی 2022، قومی موسمیاتی اہداف، متعلقہ کمیٹیوں،ادارہ جاتی صلاحیت اور منصوبوں کی نگرانی پر بریفنگ
اجلاس میں قابلِ تجدید توانائی، الیکٹرک گاڑیوں، شجرکاری، زمین کی بحالی اور موسمیاتی اثرات سے محفوظ زرعی طریقوں کے فروغ پر زور
اجلاس میں موسمیاتی منصوبوں کے لیے مالی معاونت کے حصول میں ڈیٹاکی کمی، منصوبہ بندی اور ادارہ جاتی صلاحیت کے مسائل کا جائزہ
اجلاس میں محکمہ ماحولیات سندھ اورشہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیرآباد، جبکہ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ، خیرپور میرس کے درمیان دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
معاہدوں کامقصدموسمیاتی تبدیلی،ماحولیاتی تحفظ،حیاتیاتی تنوع، پائیدارزراعت، شجرکاری،تحقیق، تعلیم اور معلومات کے تبادلے میں جامعات کے ساتھ تعاون بڑھانا ہے، مشیر وزیر اعلیٰ سندھ دوست محمد راہموں
معاہدوں سے نوجوانوں میں ماحولیاتی آگاہی بڑھے گی اور تحقیقی کام کو عملی منصوبوں سے منسلک کرنے میں مدد ملے گی، مشیر وزیر اعلیٰ سندھ دوست محمد راہموں
موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنے کے لیے سندھ حکومت کے 12 سے زائد محکمے کام کر رہے ہیں، مشیر وزیر اعلیٰ سندھ دوست محمد راہموں
کراچی میں ویسٹ واٹر، صنعتی آلودگی اور سالڈ ویسٹ کےمسائل حل کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں،دوست محمد راہموں
مشیر وزیر اعلیٰ سندھ دوست محمد راہموں کاسمندری پانی کے معیار، مینگرووز کی شجرکاری،ساحلی ماحول کے تحفظ پر زور
جامعات اورحکومت کےدرمیان تحقیقی روابط مضبوط بناکر سائنسی معلومات کو پالیسی سازی میں شامل کرنا ضروری ہے،سیکریٹری فیصل احمد عقیلی
کاربن کریڈٹس کے 13 منصوبے توثیق کے بعد وزارت موسمیاتی تبدیلی کو بھجوا دیے ہیں، سیکریٹری ماحولیات فیصل احمد عقیلی
6 منصوبے زیرِ جائزہ ہیں جن کی منظوری کے بعد انہیں بھی وزارت کو ارسال کیا جائے گا، سیکریٹری ماحولیات فیصل احمد عقیلی
جامعات کے ساتھ مستقل روابط کے ذریعے تحقیق، منصوبہ بندی اور عملی اقدامات کو یکجا کیا جائے گا، سیکریٹری ماحولیات فیصل احمد عقیلی
اجلاس سے قبل محکمہ کے زیر انتظام واٹر، فوڈ، انرجی (WEF) نیکسس کنٹری پلیٹ فارم سندھ کے حوالے سے تربیتی نشست بھی منعقد ہوئی
تربیتی نشست میں پانی، خوراک اور توانائی کے باہمی تعلق، موسمیاتی منصوبوں کی تیاری، انہیں مؤثر انداز میں پیش کرنے اور مالی وسائل حاصل کرنے کے مواقع پر بریفنگ دی گئی
Back